اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے مشیر ریمونڈ میک مسٹر نے کوہن واٹنیک کو نکال دیا ہے- کوہن وانٹیک کی برطرفی وائٹ ہاؤس میں برطرفی و تقرری کے ان تازہ واقعات میں سے ہے کہ جس نے گذشتہ دنوں ٹرمپ حکومت میں اختلافات کو بڑھا دیا ہے اور اب وہ کھل کر سامنے آگئے ہیں- امریکی صدر ٹرمپ نے پیر کی رات انٹونی اسکارا ماچی کو وائٹ ہاؤس کے کمیونیکیشن کے شعبے کی سربراہی سے معزول کرتے ہوئے ان کی جگہ جان کیلی کو منقررکر دیا تھا- ڈونالڈ ٹرمپ نے اکیس جولائی کو وائٹ ہاؤس کے کے شعبہ کمیونیکیشن کےسربراہ شن اسپایر کو معزول کر کے ان کی جگہ اسکارا ماچی کو مقرر کیا تھا- امریکی صدر نے اپنے حکام کی برطرفی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گذشتہ سنیچر کو وائٹ ہاؤس کے اہلکاروں کے امور کے سربراہ رینس پاریبس کو معزول اور ان کی جگہ اس عہدے پر امریکہ کی داخلی سلامتی کے وزیر جان کیلی کو مقرر کیا تھا-
۔۔۔۔۔۔۔
/169